ناندیڑ: ۱۹؍ستمبر (اعتماد نیوز)اردھاپور کے نئی آبادی علاقہ میں ایک مکان
پر چھاپہ مارکر فوڈز اینڈ ڈرگس محکمہ اور پولس کی ٹیم نے ۱۵؍لاکھ روپئے کا
گٹکھا ضبط کیا ہے ۔ پولس اطلاع کے مطابق نئی آبادی اردھاپور کے رہنے والے
زبیر قاضی کے مکان میں بڑے پیمانے پر گٹکھے کا ذخیرہ ہونے کی خفیہ اطلاع
ملی تھی ۔ مہاراشٹرمیں گٹکھے پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود گٹکھا ، پان
مسالہ ، کالابازار ی میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ اس اطلاع پر زبیر قاضی کے
مکان پر چھاپہ مارا گیا ۔ وہاں سے گوا ، آر ایم ڈی ، نظر، ستار نامی گٹکھا
اور پان مسالے کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ۔ تقریباً ۱۵؍لاکھ روپئے کا مال وہاں
سے ضبط کیا ہے ۔ فوڈز آفیسر سوچیت کیدارے کی شکایت پر زبیر قاضی اور محمد
رفیق ساکن حمایت نگر ان دونوں کے خلاف اردھاپور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج
کیا گیا ہے ۔